Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پینڈورا باکس کھل گیا۔۔۔پاکستانی سیاستدان،جرنیلوں اورسرمایہ داروں کے نام سامنے آگئے

بحر اوقیانوس کے کنارے پر واقع ملک پاناما کی صحافتی تنظیم آئی سی آئی جے نے پینڈورا باکس کی رپورٹ جاری کردی، جن میں آف شور کمپنیاں بنانے والے دنیا بھر کے 130 ارب پتی شخصیات کے نام شامل ہیں۔
عالمی تحقیقاتی آئی سی آئی جے نے ایک بار پھر ٹیکس چھپانے کے لیے بنائی جانے والی کمپنیز اور مالکان کے نام کی تفصیلات جاری کردیں۔
نامور افرادکےکالےدھن سے متعلق دنیاکی سب سےبڑی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد آئی سی آئی جےکی جانب سے’’پنڈوراپیپرز‘‘جاری کردی گئیں۔
آئی سی آئی جے کے مطابق مالی امور کی تحقیقات دو سال میں مکمل کی گئی، جس میں 117 ممالک کے 150 میڈیا اداروں کے 600 صحافیوں نے تحقیقات کیں۔
پینڈورا پیپرز میں 700سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں، جبکہ یہ ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہے۔
پنڈورا پیپرز میں 200 سے زائد ممالک کی 29000 آف شورکمپنیوں کا پردہ فاش کیا گیا، جن کی ملکیت45 ممالک سے تعلق رکھنے والے 130 ارب پتی شخصیات ہیں۔
آئی سی آئی جے کے مطابق پنڈورا پیپرز میں 14 آف شور سروس فرمز شامل ہیں، چیک ری پبلک اور لبنان کے وزرائے اعظم بھی آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے ہیں۔پنڈورا پیپرز کیلئے آئی سی آئی جےنے تقریباً3 ٹیرا بائٹس کی خفیہ معلومات حاصل کیں۔
آئی سی آئی جے کے مطابق سب سےزیادہ لاطینی امریکا کی کمپنی نے14 ہزار شیل کمپنیاں اور ٹیکس ہیونز ٹرسٹ بنائے۔
جن عالمی رہنماوں کے نام سامنے آئے ہیں ان میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور آذر بائیجان کے صدر کے نام بھی شامل ہیں، اسی طرح کینیاکے صدر اوہورو کینیتا، چیک صدر آندریج بابیز نےآف شور کے ذریعے 22ملین ڈالرز کی جائیدادخریدی تھی۔
یوکرین، کینیا اور ایکوا ڈور کے صدو رنےآف شور کمپنیاں بنائیں۔چیک ری پبلک اورلبنان کے وزرائے اعظم ، اردن کےبادشاہ شاہ عبداللہ کےنام پر بھی آف شور کمپنی کا انکشاف ہوا ہے۔
پنڈورا پیپرز میں6 بھارتی سیاست دانوں، چین کے2، یواےای کے11، روس کے 19 ، برازیل کے9، یوکرین کے 38 اور نائیجیریاکے 10، برطنایہ کے 9 اور سعودی عرب کے پانچ سیاست دانوں کے نام شامل ہیں۔

آئی سی آئی جے کی فہرست میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین آف شور کمپنی کے مالک نکلے، اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے صاحبزادے عبداللہ مسعود، وفاقی وزیر مونس الٰہی، سینیٹر فیصل واؤڈا، وزیر صنعت خسرو بختیار، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما شرجیل انعام میمن، میجرجنرل(ر)نصرت نعیم, جنرل (ر)افضل مظفرکے بیٹےحسن مظفر، سی ای اوابراج گروپ عارف نقوی، جنرل (ر)شفاعت اللہ، کرنل (ر)راجہ نادرپرویز، زہرہ تنویر اہلیہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) تنویر طاہر، شہناز سجادہمشیرہ جنرل(ر)علی قلی خان، امپریل شوگر مل کے مالک نوید مغیث شیخ، ٹریڈربشیر داؤد، نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی، جنرل(ر)خالدمقبول کے داماد احسن لطیف، علی جہانگیرصدیقی، مرچنٹ آصف حفیظ، نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کےایم ڈی عدنان آفریدی، لیفٹیننٹ جنرل(ر)شفاعت اللہ شاہ، میجر جنرل(ر)نصرت نعیم کا نام بھی شامل ہے۔
فہرست کے مطابق کاروباری شخصیت عارف شافی، سابق ایئرمارشل عباس خٹک کے بیٹوں عمر اور احد خٹک، ایگزٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ بھی آف شور کمپنی کے مالک نکلے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button