Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں پارٹ ٹائم ٹیچرز کے لئے 4 سو سے زائد آسامیاں خالی
زکریا یونیورسٹی میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پارٹ ٹائم اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ، 4 سو سے زائد اسامیوں پر درخواستیں طلب
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی نے اساتذہ کی کمی پوری کرنے کےلئے پارٹ ٹائم اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یونیورسٹی کے 58 سے زائد ڈیپارٹمنٹ میں، پارٹ ٹائم اساتذہ کی تقریبا 4 سو کے قریب اسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔
امیدواروں کو اپنی سی وی بینک ڈرافٹ کے ساتھ 23 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، امیدوار کے لئے کم سے کم تعلیمی قابلیت ایم فل رکھی گئی ہے۔