Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں پارٹ ٹائم ٹیچنگ کی مدد میں 10 کروڑ کی ادائیگی کا عمل شروع کردیا گیا

زکریا یونیورسٹی میں پارٹ ٹائم ٹیچنگ کے بلز کئی ماہ سے رکے ہوئے تھے، جس پر اساتذہ سراپا احتجاج تھے۔
جس پر وائس چانسلر نے چار روز قبل ٹیچرز کو پارٹ ٹیچنگ کے معاوضوں کی ادائیگی کی اجازت دےدی، جس کے بعد خزانہ برانچ نے ادائیگی کا عمل شروع کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 سو سے زائد بلز کی ادائیگی کی جائے گی، جو تقریبا 10 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، یہ ادائیگی آئندہ ہفتے شروع کردی جائے گی