زکریا یونیورسٹی کے ملازمین اور آفیسرز نے شرپسند طلباء کو پینٹی لگا کر بھگا دیا

تفصیل کے مطابق جمعرات کی رات ایک تنظیم کے شرپسند طلباء نے یونیورسٹی کا انجینئرنگ گیٹ بند کر دیا، جس کی وجہ سے کالونی کے رہائش پذیر افراد کا یونیورسٹی سے باہر نکلنا بند ہو گیا، لوگوں نے مذاکرات کرنے کی کوشش کی تو طلبہ بدتمیزی پر اتر آئے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : لڑائی جھگڑے میں ملوث طلباء کو بچانے کےلئے پشتون طلباء کا احتجاج، شرپسند طلباء کے خلاف پولیس کارروائی، 9 گرفتار
جس پر تمام کالونی کے مکین اکٹھے ہوگئے اور انہوں نے گیٹ بند کرنے والے طلبہ کی پٹائی شروع کردی جس پر طلباء موقع سے فرار ہو گئے اور کچھ زخمی ہو کر باہر کی طرف بھاگے جن کو مکینوں نے پکڑ کر مزید تشدد کا نشانہ بنایا۔
بعد ازاں طلباء تنظیم نے معافی تلافی کی کوشش کی تو آفیسرز نے ان کی کوئی بات سننے سے انکار کر دیا اور گیٹ کھول دیا۔
واضح رہے شرپسند طلباء کے خلاف دوپہر کے وقت بھی پولیس نے کاروائی کرکے کر گیٹ کھلوایا تھا۔