پشتون طلبا کا ایچ ای سی کی ٹیم پر حملہ، تین مزدور زخمی، چار طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ بائیولوجی میں پشتون طلباء نے ایچ ای سی ٹیم پر حملہ کردیا۔
حکام کے مطابق شعبہ بیالوجی میں ایچ ای سی کے پراجیکٹ کے تحت سمارٹ کلاس رومز کی تعمیر جاری ہے ، صبح کے اوقات میں پشتوں طلباء کے ایک جتھے نے کام کرنے والے مزدوروں پرحملہ کردیا ،جس سے دو شدید زخمی ہوگئے ، جبکہ ایک بے ہوش ہوگیا۔
جس کو فوری نشتر ہسپتال لیجایا گیا، جس کی طبی امداد دی گئی، شام تک اس کی حالت خطرے سے باہر آئی۔
جس کے بعد ایچ ای سی کا وفد جو یونیورسٹی کے دورے پر تھا، اس نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا، اور پراجیکٹ کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔
جس کو وائس چانسلر نے منت ترالے کے بعد رکوایا، اور ذمےد ماروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ۔
جس کے بعد بائیولوجی کی ڈسپلن کمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر علیم خان نے چار طٹلبا کے داخلے فوری طور پر منسوخ کرکے یونیورسٹی
سے نکالنےکاا فیصلہ سنایاز اور ان کےخلاف پولیس میں رپورٹ کرانے کی ہدایت کی ۔
یونیورسٹی سیکورٹی حکام کے مطابق محمد شفیق خان ، کریم اللہ ، الحام وزیر اور ساجد اللہ کے خلاف پولیس میں اندارج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے ، اور ان کی گرفتاری کے لئے جلد آپریشن کیا جائے گا۔