Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں پشتوں کونسل کے ارکان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی میں آئے روز لڑائی جھگڑے کے واقعات کو روکنے کےلئے اور منشیات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کےلئے پشتون کونسل کے ارکان کی مانیٹرنگ کرنے اور کارروائی کافیصلہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹلز پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ ، منشیات کی منڈی لگ گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی اور ضلعی انتظامیہ کو ناقابل تردید شواہد ملے ہیں کہ پشتون کونسل میں شامل طلباء کی بڑی تعداد منشیات فروشی اور مختلف جرائم میں ملوث ہے ، جبکہ یونیورسٹی میں ہونے والے لڑائی جھگڑوں میں یہ طلبا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹلز پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ ، منشیات کی منڈی لگ گئی

جس پر یونیورسٹی حکا م نے بھی سخت اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیا ہے ، اور سیکورٹی حکام کو فوری اورسخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردئےگئے ہیں، اورزیر وٹالرنس کی پالیسی اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

دوسری طرف کمشنر ملتان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ، جس میں یونیورسٹی کے پشتوں طلباء کی جرائم میں ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کیاگیا، اور ان کے خلاف کارروائی کافیصلہ کرتے ہوئے مختلف محکموں کے افسروں کوٹاسک دئے گئے۔

اجلاس میں اس عزم کا ارادہ کیاگیا کہ یونیورسٹی اور ملتان شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور منیشات سے پاک کرنے کےلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں