Breaking NewsEducationتازہ ترین

پشتون سٹوڈنٹس کونسل کا احتجاج ، زکریا یونیورسٹی کیمپس سیل کردیا

گزشتہ روز پشتون سٹوڈنٹس کونسل نے اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کیا ، مخصوص کوٹے پر داخل درجنوں طلباء احتجاج کرتے ہوئے جامعہ کے دروازے پر پہنچ گئے اور مرکزی داخلی دروازے بند کر دیئے۔

اس موقع پر ان کا مطالبہ تھا کہ کے پی کے اور فاٹا، بلوچستان سے مخصوص کوٹے پر آ نیوالے طلباء سے سمسٹر میں ڈراپ ہونے کی صورت میں سمسٹر دوہرانے پر فیس وصول نہ کی جائے ، ہوسٹلوں میں مقیم مخصوص کوٹے والے طلباء سے بجلی اخراجات بھی وصول نہ کیے جائیں۔

انتظامیہ کی جانب سے طلباء سے مذاکرات کیے گئے جس میں بتایا گیا کہ وائس چانسلر لاہور سے آ ج آجائیں گے ،جس پر مطالبات سامنے رکھے جائیں گے جس پر طلباء نے احتجاج آ ج تک کے لئے موخر کردیا ۔

تین گھنٹے مرکزی دروازے بند ہونے کی وجہ سے جامعہ میں آ نے اور جانیوالی ٹریفک کو انجنیرنگ گیٹ سے گزرا جاتا رہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں