Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی پھر ہنگامے کی زد میں آگئی

زکریا یونیورسٹی میں پشتون کونسل کے عہدیدار کا پھر سیکورٹی عملے پر تشدد ، زخمی کردیا۔

بتایاگیا ہے کہ گذشتہ روز چار بجے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں فضل حق اور محبوب خان نامی پشتون کونسل کے سٹوڈنٹ لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کررہے تھے، تو اسی اثناء میں وہاں پر موجود سیکورٹی گارڈ نوید شہزاد نے طلباء کو منع کیا ،اور وہاں سے جانے کو کہا۔

جس پر دونوں طالبعلم طیش میں آگئے، اور سیکورٹی گارڈ نوید شہزاد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

جس پر یونیورسٹی کے تمام سیکورٹی گارڈ اپنی ڈیوٹیاں چھوڑ کر بینک چوک پر جمع ہوگئے ، یونیورسٹی کے تمام سیکورٹی گارڈز نے اجتجاجی ریلی نکالی اور یونیورسٹی انتظامیہ اور ریزیڈنٹ آفیسر سے مطالبہ کیا کہ پچھلے ہفتہ بھی ایک سیکورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا مگر انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا گیا بلکہ سیکورٹی گارڈ پر صلح کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال میں طلبہ و طالبات بھی خود کو غیرمحفوظ سمجھنے لگ گئے ہیں، جس پر سیکورٹی عملے نے تمام ڈیوٹیاں چھوڑ کر احتجاج کرنا شروع کردیا، اور دھرنا دے دیا ۔

تاہم یونین کے صدر ، جنرل سیکرٹری اور سیکورٹی آفیسر کی مداخلت کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا، اور معاملہ ڈسپلن کمیٹی کو بھجوانے کےلئے آر او آج فیصلہ کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button