Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

موٹر وے ایم 5 پر آئل ٹینکر اور مسافر بس میں ٹکر، 20 افراد جاں بحق

موٹر وے ایم 5 پر آئل ٹینکر اور مسافر بس میں ٹکر کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ملتان میں ایک ٹریفک حادثے میں آگ لگنے سے آئل ٹینکر اور مسافر بس جل کر تباہ ہو گئے، المناک حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد آئل ٹینکر اور بس میں آگ لگ گئی تھی، ٹریفک حادثہ جلال پور پیر والا اور اوچ شریف کے درمیان پیش آیا، حادثے کے بعد موٹر وے پولیس اور ریسکیو عملے نے جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن کیا۔

جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کی شکار ہونے والی بدقسمت مسافر بس لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button