Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : شعبہ پیتھو بیالوجی کے زیر اہتمام نظامِ انہضام کی حیوان آور بیماریوں کے موضوع پر دو روزہ آگاہی سیمینار

زکریا یونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے زیر اہتمام مویشی پال حضرات کے لیے چولستان میں دو روزہ فارمر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔

اس مہم کا انعقاد ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پراجیکٹ کے تحت عمل میں لایا گیا ، جس کے مرکزی تحقیق کار ڈیپارٹمنٹ آف پیتھو بیالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اویس ہیں۔

اس پروگرام میں سابقہ ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ چولستان جناب علی رضا عباسی نے بھی شرکت کی، اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس فارمر ڈے کے شیڈول کے مطابق ڈاکٹر میاں محمد اویس ، علی رضا عباسی اور عبدالصمد علی خان شیروانی چولستان میں کالے پہاڑ اور کو ناگرہ کے ٹوبہ پہنچے، جہاں پر مویشی پال حضرات سے ملاقات کی گئی ، اور انہیں خوراک اور پانی سے پیدا ہونے والی مختلف حیوان آور بیماریوں کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔

ان مویشی پال حضرات کو ٹوبوں کے آلودہ پانی پینے اور استعمال کرنے سے پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

مزید براں پراجیکٹ کے پہلے سال کے دوران حاصل کردہ نتائج سے بھی مویشی پال حضرات کو آگاہ کیا گیا ، اور ان کو بیماری کی منتقلی میں ملوث خطرے کے عوامل کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

ان کو بتایا گیا کہ بچوں کو بیماری لاحق ہونے کا ذیادہ خطرہ ہوتا ہے، جس وجہ سے خاص طور پر بچوں میں ابلے ہوئے پانی کے استعمال کی تجویز دی گئی۔ انہیں ذاتی حفظان صحت کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آلودہ پانی سے رابطے کے بعد اور کھانا کھانے سے پہلے اچھی طرح صاف پانی سے ہاتھ دھونے پر خصوصی زور دیا گیا۔

اس کے بعد فارمر حضرات کو بیماریوں کی بروقت تشخیص اور یونیورسٹی میں تشخیصی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا، اور اس امر کا اعادہ کیا کہ فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان چولستان کے مویشی پال حضرات کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے تاکہ چولستان سے بیماریوں کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

اختتام میں موشی پال حضرات نے حیوان آور بیماریوں اور علاقوں کے موجودہ منظر ناموں کے متعلق سوالات کیے، جن کا جواب ماہرانہ انداز میں دیا گیا تاکہ مویشی پال حضرات کو دشواریوں سے بچایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button