Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں‌ کمی کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے کمی کی منظوری دی، جس کے بعد آئندہ پندرہ روز کے لیے فی لیٹر پیٹرول 140 روپے 82 پیسے میں فروخت کیا جائے گا۔

اسی طرح آئندہ پندرہ روز کے لیے ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں بھی5روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسے کمی کی گئی ہے۔
کمی کے بعد فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 137.62روپے، مٹی کےتیل کی قیمت 109.53روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 107.06 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔محکمہ خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق پندرہ سمبر کی رات بارہ بجے سے یکم جنوری تک کے لیے ہوگا۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی، جس میں عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کا تذکرہ بھی کیا گیا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں گزشتہ پندرہ روز کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوکر فی بیرل 74 ڈالرز تک پہنچ گئیں، گزشتہ ماہ کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی۔
حکومت نے عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے اور ٹیکس لیوی کی شرح کا جائزہ لینے کے بعد ہی نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button