Breaking NewsNationalتازہ ترین

پھر پیٹرول بم گرادیا،،،بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں مکمل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔

پیٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85پیسے اضافے سے 248روپے 74پیسے لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13روپے 23پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 276روپے 54پیسے ہوگئی۔

دوسری طرف اطلاعات کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمت 8 روپےفی یونٹ تک بڑھانے کی تیاری کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت بیک وقت 8 روپے کی بجائے مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔

یکم جولائی سے بجلی کے نرخ ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اور یکم اگست سے بجلی کے نرخ مزید ساڑھے 3روپے فی یونٹ بڑھائیں جائیں گے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ یکم ستمبر سے بجلی مزید ایک روپیہ فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔

گذشتہ ماہ ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 7روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دی تھی۔

نیپرا کے مطابق اطلاق بھی صرف ایک ماہ کے لیے اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں