Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔ اسلامی جمعیت طلبہ

سردار عابد ڈوگر سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی نے کہا پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے ، غریب عوام کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی اس مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں

حکومت پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے، حکومت نے ملک کے اکانومی نظام کو آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال دیا ہے ۔

غریب طلبہ پہلے ہی بمشکل فیسوں کا سامنا کرتے ہیں ، اور اب پٹرول کی قیمت میں اضافہ طلبہ کے لیے وبال جان بنا ہوا ہے۔

یونیورسٹی ٹرانسپورٹ چارجز آئے روز بڑھائے جارہے ہیں، اس مشکل اور مہنگائی کے دور میں طلبہ فیسیں ادا کریں یا ٹرنسپورٹ چارجز اور پٹرول پورا کریں۔

حکومت ہوش کے ناخن لے اور غریب طلبہ کے مستقبل کے بارے میں غوروفکر کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button