Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہفتہ وار بنیادوں پر کیے جانے کا امکان

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی طرف سے عائد کی گئی ایک اور شرط پوری کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15دنوں بعد ردوبدل کرنے کا فیصلہ تبدیل کیے جانے کاامکان ہے، جس کے بعد یہ فیصلہ ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی مدت کا تعین ہوگا۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا اثر عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر 15روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، اور اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button