Breaking NewsNationalتازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔

گزشتہ ایک ماہ میں عالمی سطح پر خام عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ہے، جس کے بعد اوگرا کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی تجویز دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز زیر غور ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی تجاویز کل حکومت کو ارسال کی جائیں گی ،جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے 31 اگست کو قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں