Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

سیکرٹری پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول ‏پمپس بند ہوں گے۔
گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بھی پیٹرول پمپس بند رکھے جائیں گے۔
سیکرٹری نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کی یقین دہانی کے بعد پانچ نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی ‏تھی ، اب ڈیلر مارجن 6 فیصد کیے جانے تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔
‏ واضح رہے کہ ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پٹرولیم مصنوعات کی ‏قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت سیلز ٹیکس17 فیصد کی بجائے 1.43فیصد ‏حاصل کرے گی، پورا 17فیصد وصول ہوتا تو پٹرول قیمت 160سے زیادہ ہو جاتی، مزید اگر 30روپے لیوی لیاجاتا تو ‏پٹرول 180 روپے فی لیٹر ہوتا، حکومت نےاپنے فی لیٹر 35روپےچھوڑے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button