Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عید ایام میں پٹرول و ڈیزل کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پٹرول پمپس پر سٹاک چیکنگ

ملتان:ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید ایام میں پٹرول و ڈیزل کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پٹرول پمپس پر سٹاک چیکنگ کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز اچانک مخلتف پٹرول پمپس کی چیکنگ کی ، اور ڈیزل کی سپلائی اور سٹاک ریکارڈ چیک کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عیدالفطر پر شہریوں کو کسی قسم کی پٹرول قلت نہیں ہونے دینگے۔

ضلعی انتظامیہ آئل ڈپو سے پٹرول و ڈیزل کی سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کررہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پٹرول پمپس کو سیل کرکے بھاری جرمانہ کرینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button