Breaking NewsSportsتازہ ترین
پی سی بی نے الیکشن کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اوکاڑہ ، ساہیوال ، خانیوال اور وہاڑی کیلئے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ان اضلاع کے صدور سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری فنانس کی سیٹوں پر انتخابات ہونگے۔
تمام امیدواروں کو 22 مئی تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 10 ہزار روپے کے ڈرافٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، فارم جمع کرانے کی تاریخ 22 مئی مقرر کی گئی ہے جبکہ کاغزات کی سکروٹنی 24 کو اعتراضات 26 جبکہ اعتراضات کے جواب 29 مئی کو دیئے جائینگے ۔
ساہیوال اور اوکاڑہ ڈسٹرکٹ کے الیکشن یکم جون کو جبکہ خانیوال اور وہاڑی کے الیکشن 2 جون کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونگے۔