Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان

آئندہ چار سالوں کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان ہوگیا۔

سال 2023 سے 2027 کے دوران آئی سی سی فل بورڈز کے 12 میں سے 10 ارکان کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی ۔

اس دوران انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئیں گی، جبکہ افغانستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

اس دوران پاکستان دو سہ ملکی کرکٹ سیریز بھی کھیلے گا۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل پہلی سیریز فروری 2024 میں کھیلی جائے گی، دوسری سیریز میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان کے مدمقابل آئیں گی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سال 2023 سے 2027 تک کے لیے فیوچر ٹور پروگرام کو ترتیب دیتے ہوئے معیاری اور مسابقتی کرکٹ اور ورک لوڈ منیجمنٹ کو ترجیح دی ہے۔

کوشش کی گئی ہے کہ تینوں طرز کی کرکٹ کو برابر مواقع دئیے جائیں گے۔ آئی سی سی کے 12 فل ممبرز میں سے 10 ممالک کی ٹیمیں ان چار سالوں میں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

فیصل حسنین نے کہا انہیں امید ہے کہ اس عرصہ کے دوران پاکستان کرکٹ کے مداحوں کو سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

اس دوران انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

اس کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ پی سی بی سہ ملکی کرکٹ سیریز کو پذیرائی دینا چاہتا ہے اور اس ضمن میں آئندہ ایف ٹی پی میں دو ٹرائی نیشن سیریز رکھی گئی ہیں۔

پہلی سیریز فروری 2024 میں کھیلی جائے گی، جہاں پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

دوسری سیریز میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان کے مدمقابل آئیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button