Breaking NewsSportsتازہ ترین

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ کے سلیکٹرز نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ 15 کھلاڑیوں میں شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے ، ان کے علاوہ محمد وسیم جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی کی بھی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

تین کھلاڑی فخر زمان، محمد حارث اور شاہنواز دھانی ٹریول ریزروز کی حیثیت سے قومی اسکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گے۔

فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر سائیڈ اسٹرین انجری سے نجات پاکر اب مکمل فٹ ہوچکے ہیں، اُدھر شاہین شاہ آفریدی کا فی الحال لندن میں ری ہیب جاری ہے، وہ 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

سکواڈ اسطرح سے ہوگا۔

بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، آصف علی (ناردرن)، حیدر علی (ناردرن)، حارث رؤف (ناردرن)، افتخار احمد (خیبر پختونخوا)، خوشدل شاہ (خیبرپختونخواہ) ،محمد رضوان (وکٹ کیپر) (خیبرپختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)، نسیم شاہ (سدرن پنجاب)، شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)، شان مسعود (بلوچستان) اور عثمان قادر (سینٹرل پنجاب ٹریول ریزرو: فخر زمان (خیبر پختونخوا)، محمد حارث (وکٹ کیپر)(خیبر پختونخوا) اور شاہنوازدھانی (سندھ)۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، لہٰذا انہوں نے زیادہ تر انہی کھلاڑیوں پر اعتماد کیا ہے جو گزشتہ سال کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے بعد سے قومی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کھلاڑی گزشتہ سال نومبر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، اور انہوں نے اپنے آخری 13 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں سے 9 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ان کرکٹرز میں سرمایہ کاری کی گئی ہے ، لہٰذا مناسب بھی یہی ہے کہ انہیں ورلڈ کپ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے۔

محمد وسیم نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں انہیں تسلی بخش اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، امکان ہے کہ وہ آئندہ ماہ کےآغاز سے لندن میں دوبارہ باؤلنگ شروع کر دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں