Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی سی بی کا بڑا فیصلہ : ملتان کی 34 کرکٹ کلبوں کو ووٹ کا حق مل گیا ، تین بوگس قرار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضلع ملتان کے کرکٹ کلبوں کی سکروٹنی کے نتائج جاری کردئے ، 16 سے 21 جون کو ہونے والی سکروٹنی میں انسپکشن ٹیم نے تمام کلبوں کے کھلاڑیوں کی جانچ پڑتال کی اور ان کے نیٹ بھی چیک کئے .

جس کے بعد ایسوسی ایٹ کلبوں کی فہرست جاری کردی۔

جن میں عبدالحفظ کرکٹ کلب، آغاینگسٹر، القادر میموریل کرکٹ کلب، القاسم کرکٹ کلب، اے او کلب ملتان، اولین کرکٹ کلب ، اولین ینگسٹر ، بلوچ سٹار کرکٹ کلب، بولان کرکٹ کلب ، بی زی یو کرکٹ کلب، کینٹ جم خانہ، چناب کرکٹ کلب، کریسنٹ کرکٹ کلب ، فرینڈز کرکٹ کلب، گلگشت گرین اینڈ وائٹ کرکٹ کلب، ہمامیموریل ، انصاف کرکٹ کلب ، خان سپورٹس ، لاسال کرکٹ کلب ، لک کرکٹ کلب ، محمد شریف ڈوگر کرکٹ کلب، ملتان جم خانہ ، ملتان ینگسٹر، مسلم جم خانہ ، نیو ینگسٹرز، اولمپیا کرکٹ کلب ، پاک الیون ، پینتھر کرکٹ کلب ، پی سی کرکٹ کلب ، قریشی کرکٹ کلب ، راکس کرکٹ کلب ، سپنا کرکٹ کلب ، شاہین کرکٹ کلب ، اور طارق کرکٹ کلب شامل ہیں ۔

جبکہ ایفلیٹ کلبوں میں کمبائنڈ کرکٹ کلب ، خدادا جم خانہ ، الغازی کرکٹ کلب، علی جم خانہ ، فالکن کرکٹ کلب ، غالب جم خانہ ، خیر یہ کرکٹ کلب، ناصر جم خانہ ، سعید میموریل ، زکریا کرکٹ کلب، شامل ہیں ۔

جبکہ تین کلبوں کو بوگس قرار دیاگیا ، جن میں جناح کرکٹ کلب ، نیو ملتان کرکٹ کلب اور قاسم باغ کرکٹ کلب شامل ہیں ۔

جبکہ دو کرکٹ کلب سکروٹنی میں پیش نہیں ہوئے جن میں راواں کرکٹ کلب، اور سپر سٹار جم خانہ شامل ہیں۔

اسی طرح سکروٹنی کمیٹی نے فضل محمود کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے پر تین کلبو ں کو ایسوسی ایٹ کا درجہ تو دے دیا تاہم ان کو ووٹ کا حق نہیں دیا جن میں بی زی یو کرکٹ کلب، انصاف کرکٹ کلب، اور شاہین کرکٹ کلب شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button