Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا چناؤ ، گورننگ بورڈ کا اجلاس 13ستمبر کو طلب

پی سی بی کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا اجلاس 13 ستمبر کو ہوگا، بورڈ کے الیکشن کمیشن جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید گورننگ بورڈ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار اس طرح سے ہوگا، اجلاس کے آغاز میں الیکشن کمیشن چیئرمین پی سی بی کے عہدے کا انتخاب لڑنے کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے کہیں گے۔ ایک سے زیادہ امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے پر ووٹنگ کروائی جائے گی، سادہ اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار چیئرمین پی سی بی منتخب ہوجائے گا۔
پی سی بی گورننگ بورڈ کے چار آزاد اراکین، پیٹرن کے دو نمائندے، تین منتخب صوبائی نمائندے اور چیف ایگزیکٹو شامل ہیں، چار آزاد نمائندے، پیٹرن کے دو نمائندے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔
صوبائی ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل مکمل نہ ہونے کے باعث کوئی منتخب اجلاس میں شریک نہیں ہوگا، قوی امکان ہے کہ رمیز راجہ بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہوجائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button