Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی سی بی دنیا کا پہلا بورڈ ، ویکسی نیشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت پاکستان کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کے اشتراک سے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی کوویڈ 19 ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔

اس دوران تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی ویکسینیشن کی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈکو فخر ہے کہ وہ دنیا کاپہلا کرکٹ بورڈ ہےکہ جس نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران اپنے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مربوط ویکسینیشن پروگرام شروع کررکھا ہے۔پہلے مرحلے میں 57 مینز کرکٹرز اور قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف میں شامل 13 ارکان سمیت نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے 13 مینز اور ویمنز کوچز کی ویکسینیشن مکمل کی گئی۔ اس دوران متعدد فرنچائز کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف کے علاوہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021کے میچز میں شرکت کرنے والے پی سی بی کے میچ آفیشلز (تین میچ ریفریز اور تین امپائرز ) کی بھی ویکسینیشن کی گئی ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button