اظہر علی پی سی بی کے یوتھ ڈیولپمنٹ سربراہ مقرر
پاکستان کرکٹ ٹیم نے سابق کپتان اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈیولپمنٹ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ رول اظہرعلی کی موجودہ ذمہ داریوں کی توسیع ہو گی، اسوقت وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ان کی تقرری ریکروٹمنٹ کے عمل کے مطابق کی گئی ہے۔
اظہرعلی پاکستان کرکٹ کا ایک اہم نام ہے ۔انہوں نے 2002 میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے اپنے سفر کا آغاز کیا جس کے بعد وہ سینئر ٹیم میں آئے۔ 2010 سے 2022 تک کے کریئر میں انہوں نے 97 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 9 ٹیسٹ اور31 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ وہ 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے پاکستان کے تاریخی اسکواڈ کے اہم رکن تھے۔
یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ کے طور پر اظہرعلی کو جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس میں پاکستان کرکٹ کے مستقبل کی تشکیل کے لیے نوجوانوں کی کرکٹ کی جامع حکمت عملی کو ڈیزائن اور نافذ کرنا ، مضبوط گراس روٹ کرکٹ ڈھانچہ اور ٹیلنٹ کے راستے قائم کرنا، ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنوں کے ساتھ مل کر ایج گروپ کے پروگراموں کو مضبوط کرنا، پی سی بی کے پاتھ وے پروگرام کے تحت ابھرتے ہوئے کرکٹرز کی تعلیم وتربیت ، سیمینارز اور کلینک کا انعقاد خواہشمند کھلاڑیوں کے لیے آف فیلڈ ڈیولپمنٹ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا شامل ہے۔
اظہر علی کا کہنا ہے میں اس اہم کردار کو نبھانے پر فخرمحسوس کرتا ہوں اور ُپرجوش ہوں۔ میں خود ایج گروپ ، کلب اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے بعد یہ سمجھتا ہوں کہ مستقبل کے اسٹارز کی تشکیل میں گراس روٹ کی ترقی کا اہم کردار ہے۔ اس شعبے میں پہلے ہی اہم پیش رفت ہوئی ہے اور میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے نوجوانوں کے ترقیاتی پروگرام کو مزید آگے بڑھانے کے لیے کام کرنے کا منتظر ہوں۔ ہمارا مقصد ٹیلنٹ کی شناخت کرنا اور انہیں اعلیٰ ترین سطح پر بہترین کارکردگی کے تمام لوازمات سے آراستہ کرنا ہے۔
پی سی بی نے اظہر علی کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان کا تجربہ اور وژن پاکستان میں نوجوانوں کی کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔