Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

شان مسعود کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں، سعود شکیل ممکنہ متبادل، نئے ٹیسٹ کوچ کا نام بھی سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شان مسعود کی قیادت میں ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے باعث انہیں کپتانی سے ہٹانے کا امکان ہے۔ ان کی جگہ سعود شکیل کو نیا ٹیسٹ کپتان مقرر کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، فیصلے اور اختیارات کے سوال پر شان مسعود غصے میں آگئے

شان مسعود نے 15 نومبر 2023 کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی، تاہم ان کی قیادت میں ٹیم نے ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کیا، جو پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد اور مایوس کن ریکارڈ ہے۔

شان مسعود نے بطور کپتان اب تک صرف تین ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ بطور کپتان مسلسل تین ٹیسٹ سیریز ہارنے والے پہلے کپتان ہیں۔
شان مسعود کی قیادت میں پاکستان پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں وائٹ واش ہوا۔
مزید شکستوں میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور حالیہ انگلینڈ کے خلاف میچز شامل ہیں۔

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان ہونے والے حالیہ اجلاسوں میں قیادت کی تبدیلی پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ سعود شکیل کے علاوہ محمد رضوان اور سلمان علی آغا بھی ممکنہ متبادل کے طور پر زیر غور ہیں۔

مزید برآں، پی سی بی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری پر بھی غور کر رہا ہے، جس کے لیے مصباح الحق کا نام سامنے آیا ہے۔ یہ تبدیلیاں 2025-2027 کی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آغاز سے قبل کی جا سکتی ہیں، تاکہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

پی سی بی کی جانب سے حتمی فیصلے کا اعلان جلد متوقع ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button