Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 7 آئندہ برس جنوری فروری میں کرانے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا، پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان لیگ کے شیڈول پر گذشتہ روز اتفاق رائے ہوا، لیگ شیڈول پرپی سی بی عہدیداران اور فرنچائزز کے درمیان ٹیلی کانفرنس ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی کانفرنس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور سی او او سلمان نصیر نے شرکت کی، دونوں فریقین کے درمیان نئے کمرشل رائٹس اور اس کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
جی ایم کمرشل عمران احمد خان اور پی ایس ایل سنئیر جنرل مینجر آپریشنز عثمان واہلہ بھی کانفرنس میں شریک ہوئے اجلاس میں تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button