پی سی بی نے کرکٹ کلبوں کو سالانہ فیس جمع کروانے کا حکم دے دیا
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان کے سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ کے مطابق تمام کرکٹ کلب اپنی سالانہ فیس پاکستان کرکٹ بورڈ کے اکاوئنٹ میں اکتیس دسمبر 2024 تک جمع کرانے کے پابند ہیں۔
تفصیل کے مطابق تمام کلبوں کو اپنی سالانہ فیس پندرہ سو روپے جمع کروانی ہوتی ہے، اس سلسلہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ اکتیس دسمبر 2024 ہوگی اور سالانہ فیس پاکستان کرکٹ بورڈ کے بنک اکاوئنٹ میں جمع ہوگی، جس کی رسید تمام کلب سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ کو جمع کرائیں گے۔
دریں اثنا ملتان ڈسٹرکٹ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج سے آغاز ہوگا، افتتاحی میچ کمبائنڈ کلب ملتان اور زکریا کرکٹ کلب ملتان کے مابین ڈسٹرکٹ سپورٹس گراونڈ ملتان میں کھیلا جائے گا
مہمان خصوصی عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان ہونگے، افتتاحی تقریب دن بارہ بجے منعقد ہوگی، تمام میچز ون ڈے قوانین کے تحت منعقد ہونگے جبکہ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ ہوگا۔