ڈسپلن کی خلاف ورزیاں: پاکستانی کرکٹرز کو جرمانے، ہیٹ پر 804 لکھنے پر عامر جمال کو 14 لاکھ روپے جرمانہ اور "ڈی رپورٹرز” کا اعزاز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ کیلنڈر ائیر میں متعدد کھلاڑیوں کو ڈسپلن اور کرکٹ رولز کی خلاف ورزی پر گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے مختلف مواقع پر جرمانے عائد کئے ہیں، جس کی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں۔
سب سے زیادہ جرمانہ ٹیسٹ بیٹر کو ہوا، عامر جمال کو ہیٹ پر 804 لکھنا مہنگا پڑگیا، کرکٹر کو پی سی بی حکام کی جانب سے گزشتہ برس اکتوبر میں ملتان اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران سر پر پہنے جانے والی ہیٹ پر 804 لکھنے پر 14 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستانی ٹیم میں 804 کی گونج؛ سیاسی حقیقت، توہم پرستی یا محض اتفاق؟؟؟
یاد رہے کہ یہ خبر اس وقت سب سے پہلے "ڈی رپورٹرز” نے نشان دہی کرتے ہوئے اپنے قارئین تک پہنچائی تھی۔ دیگر میڈیا آوٹ لیٹس نے تقریباً 2 دن بعد اس خبر کی جانب رخ کیا تھا ۔
اس موقع پر "ڈی رپورٹرز” کی ٹیم اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ بریکنگ نیوز کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر مستند خبریں بروقت اپنے قارئین پہنچاتی رہے گی۔
اسی طرح باقی کھلاڑیوں جن میں سلمان علی آغا ، صائم ایوب اور عبدللہ شفیق کو دورہ آسٹریلیا کے دوران رات کو دیر سے ہوٹل میں آنے پر 5-5 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ۔
دورہ ساؤتھ افریقہ کے دوران رات کو ہوٹل میں 2 منٹ تاخیر سے آنے پر سفیان مقیم ، عثمان خان، عباس افریدی اور 1 پیسر کر 2-2 سو ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا، تاہم ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کامیابی کی خوشی میں وہ جرمانہ معاف کرتے ہوئے واپس کر دیا گیا۔