Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل : ملتان سلطانز معطل، پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی پر کارروائی شروع کر دی، ملتان سلطانز نے قانونی نوٹس کو افسوس ناک قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد معطلی کا نوٹس جاری کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی جانب سے بار بار پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف میڈیا انٹرویوز دینے سے لیگ کی ساکھ متاثر ہوئی، جو معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔

پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدہ منسوخی کا نوٹس بھی ارسال کر دیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا۔ بورڈ کا مؤقف ہے کہ کسی بھی فرنچائز کو لیگ کے اصول و ضوابط سے بالاتر ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

جبکہ دوسری جانب ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے پی سی بی کے نوٹس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی ترین کے بیانات پی ایس ایل کے بہترین مفاد میں دیے گئے تھے۔

فرنچائز کے ترجمان کے مطابق علی ترین نے ہمیشہ لیگ اور نوجوان کرکٹرز کی بہتری کے لیے کردار ادا کیا۔ ان کے زیرِ انتظام اکیڈمیز کے قیام سے درجنوں باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ علی ترین نے ملتان سلطانز میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی اور ذاتی طور پر 7 ارب روپے سے زائد نقصان بھی برداشت کیا۔تاہم تعمیری تنقید کو جرم سمجھنا افسوسناک ہے، یہ پی ایس ایل انتظامیہ کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ سوالات سننے اور جواب دہی کے لیے تیار نہیں۔

ذرائع کے مطابق معطلی کے بعد مستقبل میں فرنچائز کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button