Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل ٹی 20 کا دوسرا راؤنڈ آج 10ستمبر سے ملتان میں شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام نیشنل ٹی 20 کا دوسرا راؤنڈ آج 10ستمبر سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے۔

بین الاقومی کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم ایونٹ کے لیگ راؤنڈ میچز کے علاوہ دونوں سیمی فائنل اور فائنل میچز کی بھی میزبانی کرے گا۔

فائنل میچ 19ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے۔ آج اور کل 11ستمبر کو پہلا میچ صبح ساڑھے 9بجے اور دوسرا میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوا کرے گا۔

پرسوں 12ستمبر بروز سوموار سے پہلا میچ بعد دوپہر 3ںجے کھیلا جائے گا۔

نیشنل ٹی 20 کا پہلا راؤنڈ راولپنڈی میں اختتام پذیر ہونے کے بعد ایونٹ میں شریک 6ٹیمیں ملتان پہنچ چکی ہیں ۔

پہلے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا اب تک پانچوں لیگ میچز جیت کر 10پوائنٹس کے ساتھ تاحال ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔

میزبان شہر و خطہ جنوبی پنجاب کی ٹیم سدرن پنجاب نے 6میچز میں سے 2میچز کو گلے لگایا اور دیگر 6میچز میں شکست سدرن پنجاب کے گلے پڑ گیا ۔

چار پوائنٹس کے ساتھ اردن پنجاب چھ ٹیموں میں سے پانچویں نمبر پر ہے ۔

دوسرے نمبر پر بلوچستان نے 5نیچش میں سے تین جیتے دو ہارے اور 6پوائنٹس کھاتہ میں درج کروائے ہیں۔

تیسرے نمبر پر سندھ نے 6میں سے 3 جیتے تین میں شکست کھائی اور اب تک 6پوائنٹس حاصل کیے ہیں ۔ناردرن پنجاب نے 5میں سے دو جیتے تین ہارے اور 4پوائنٹس بنا پائی ہے۔ ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

سنٹرل پنجاب نے 5مجچز میں سے صرف ایک میچ میں فتح بٹوری اور 4میچز میں شکست سنٹرل پنجاب کا مقدر بن گئی۔۔سنٹرل پنجاب کے کھاتہ میں دو پوائنٹس درج ہیں۔ انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے سندھ کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر سہیل خان 10آؤٹ کرکے اب تک ایونٹ کے سر فہرست باؤلر ہیں۔

سنٹرل پنجاب کے ٹاپ آرڈر بیٹر طیب طاہر 240 رنز بنا کر بیٹنگ میں پہلا نمبر پر براجمان ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں