Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی سی بی کا سکول لیول پر کرکٹ ایونٹ کا انعقاد قابل تحسین ہے : سی ای او ایجوکیشن ملتان

سی ای او ایجوکیشن ملتان صفدر حسین واہگہ نےکہا ہے کہ پی سی بی کا سکول لیول پر کرکٹ ایونٹ کا انعقاد قابل تحسین ہے، کرکٹ کا کھیل دنیا بھر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیے جانے والا کھیل ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکول لیول پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد قابل تحسین ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار کرکٹ کے سلسلہ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای لائبریری سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد ہونے والی تقریب کی صدارت محمد ارسلان خان صدر ڈی سی اے ملتان نے کی جبکہ عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان مہمان اعزاز تھے کوآرڈینیٹر ٹورنامنٹ منظور لطیفی سابق فرسٹ کلاس کرکٹر، ایمپائر محمد جمیل کامران بیکن ہاؤس سکول کے غصنفر حیات خان، ملتان پبلک کے اظہار حیدر، مسلم سکول بلی والا کے محمد ارسلان، مسلم سکول کلمہ چوک کے اعجاز احمد، پائیلٹ سیکنڈری سکول کے محمد آصف اقبال، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بھینی کے کاشف علی، گورنمنٹ ملت سکول کے یاسر حبیب، زکریا پبلک سکول کے ساجد حسین اور کمپیری ہینسو سکول کے محمد عادل اقبال نے کھلاڑیوں کے ہمراہ شرکت کی۔

عدنان نعیم نے کہاکہ سکول لیول پر کرکٹ کو منظم کرنے سے پاکستان کو گراس روٹ لیول پر پاکستان کے لیے بے تحاشہ ٹیلنٹ میسرآئے گا ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اس طرح کے ایونٹس کو مکمل سپورٹ کرے گا ۔

محمد ارسلان خان نے کہاکہ پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تمام تر سہولیات میسر کرنے کا عزم کر رکھا ہے، کرکٹ کو ہر لیول پر بہترین طریقے سے منظم کیا جارہاہے تاکہ آنے والے وقتوں میں پاکستان کے پاس باصلاحیت کھلاڑیوں کی کھیپ تیار کھڑی ہو۔

تقریب کے آخر میں ٹورنامنٹ میں شریک ہونے والی ٹیموں میں یونیفارم اور کٹ بیگ تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button