انگلینڈکے خلاف بدترین کارکردگی : پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی تبدیل کرنے فیصلہ، علیم ڈار کو بھی ذمہ داری دیدی گئی

تفصیل کےمطابق انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست نے پی سی بی کے بنیادیں ہلا دیں، پورے سسٹم تبدیل ہونے جارہا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ پہلے مرحلے میں سلیکشن کمیٹی تبدیل کردی گئی جو دوسرے ٹیسٹ کےلئے سکواڈ کا چناؤ کرے گی، دوسرا ٹیسٹ ملتان سٹیڈیم میں 15 اکتوبر سے کھیلاجائے گا، جس کے بعد تیسراراولپنڈی میں 24 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی میں سابق امپائر علیم ڈار کو بھی اہم ذمے داری دئے جانےکاامکان ہے جس کےلئے مشاورت ہوچکی ہے، علیم ڈار نے ستمبر میں ڈومسٹک کرکٹ سیزن کے اختتام پر ریٹائرمنٹ ہونےکااعلان کہاتھا۔
انہوں نے اپنی آخری اسائنمنٹ چیمپنز کپ مین پوری کی اور اب وہ بورڈ کومکمل طور پر دستیاب ہیں ۔
مجوزہ سلیکشن کمیٹی میں کوچ اور کپتان کمیٹی کے ممبر ہونگے، اس کے ساتھ ساتھ حسن چیمہ اور اسد شفیق، اظہرعلی، علیم ڈار بھی کیمٹی کا حصہ بنیں گے۔
اظہر علی کو ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمٹ کا عہدہ بھی دئے جانے کاامکان ہے عاقب جاویدکو کنویئر بنایا جائے گا۔
دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ نے مردوں کی قومی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کی تصدیق کر دی ہے، ترجمان کے مطابق علیم ڈار، عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی اور حسن چیمہ بطور ووٹنگ ممبر شامل ہیں۔