پاکستان کرکٹ بورڈ انگلش تماشائیوں کے لئے رہائش کا بندوبست خود کرے گا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سریز 7ستمبر سے شروع ہورہی ہے، جس کے سلسلے میں ملتان میں دوٹیسٹ رکھے گئے ہیں۔
مگر انگلینڈ فینز ہوٹل بکنگ منسوخی پر ناراض ہوگئے، جس پر پی سی بی نے منفرد بیڑا اٹھالیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر ان کے کرکٹ فینز کی رہائش کیلئے انتظامات میں خود ہی مصروف ہوگیا،دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں یہ اہنی نوعیت کا منفرد کارنامہ ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ انگلینڈ کے معروف فینز گروپ بارمی آرمی نے ملتان ٹیسٹ میچ کیلئے 3 ماہ قبل ہوٹل کی بکنگ کروائی ،اس وقت 7 اکتوبر سے واحد ٹیسٹ میچ شیڈول تھا لیکن اب ملتان میں 2 ٹیسٹ میچز رکھے گئے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں ٹیموں اور دیگر لاجسٹک عملے کییلئے شہر کے 2 بڑے ہوٹل خود ہی بک کروالئے ہیں اور انفرادی بکنگ منسوخ کروائی ہے، جونہی ملتان سے انگلینڈ میں یہ ای میلز گئی ہیں کہ متعلقہ افراد کی بکنگ کینسل ہوگئی ہے تو سراپا احتجاج بن گئے انہوں نے نہ صرف اس دورے بلکہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھی پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔
نتیجہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے انفرادی طور پر غیر ملکی فینز اور سیاحوں کیلئے پرائیویٹ بکنگ کا بیڑا اٹھالیا ہے اور اس کے لئے شہر کے اہم اور بڑے گیسٹ ہاؤسز سے رابطے کرکے بکنگ کا عمل شروع کیا ہے، پاکستان ٹیم 30 ستمبر اور انگلش ٹیم یکم اکتوبر کو ملتان پہنچے گی۔