Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی ڈی ایم شوق پورا کر لے، نقصان انہی کا ہوگا:شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مہنگائی مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ اپنی ضد پوری کر لیں، نقصان انہی کا ہوگا، ہم قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ضد میں پی ڈی ایم کا نقصان ہے یہ 23مارچ کو اسلام آباد آکر اپنا شوق پورا کر لیں ہم قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے، اور ان کے رویےکو دیکھ کر قدم اٹھائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا کام ان کو سمجھانا تھا یہ اپنی ضد پوری کر کےدیکھ لیں، ناکامی پی ڈی ایم کامقدرہوگی۔
قوم کو پتہ ہے کہ 23مارچ کتنا اہم دن ہے، غیرملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کویقینی بناناہماری ذمےداری ہے۔

وفاقی وزیر سے پسِ پردہ ڈیل کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں جو پردے کے پیچھے ہے ، چوک اور چوراہے میں ان کو سمجھایا کہ 23 مارچ سے 4 دن پہلےیابعدمیں آئیں، ہم قانون کے دائرے میں رہ کراپنی ذمےداری پوری کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےاعلان کیا ہے کہ 23 مارچ کو مہنگائی کے خلاف مارچ ہوگا، لانگ مارچ کو کامیاب بنا کر حکمرانوں سے نجات پائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button