جامعہ زرعیہ : "یومِ تحفظِ ناموسِ رسالتؐ” کے موقع پر پُرامن واک کا انعقاد

محمد نواز شریف یونیورسٹی زرعی یونیورسٹی میں "یومِ تحفظِ ناموسِ رسالتؐ” کے موقع پر ایک پُرامن واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)، اساتذہ کرام، طلبہ اور دیگر فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ واک کا مقصد ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور طلبہ میں اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا "ناموسِ رسالتؐ ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ اس کے تحفظ کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔ یہ دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو سیرتِ طیبہؐ کے مطابق ڈھالیں اور معاشرے میں امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔”
واک کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور اس پیغام کو معاشرے میں عام کریں گے۔












