سالانہ اسسمنٹ کے لئے پیپر سکول بینکس میں جمع

پنجاب بھر کے سکولوں میں سالانہ اسسمنٹ کےلئے پیپر سکول بینکس میں جمع کرا دیئے گئے، پیپر 10 مارچ سے شروع ہوں گے۔
تفصیل کے مطابق ملتان سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں سالانہ امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پیک نے پیپرز کی تیاری مکمل کرلی اور گزشتہ روز تمام سکولوں کے بینکس میں پیپرز ترسیل مکمل کرلی۔
سکول حکام کے مطابق 9 مارچ تک سارے پیپر پرنٹ کرالئے جائیں گے، پیپر 10-21 مارچ، 2025 تک جاری رہیں گے۔
رزلٹ کارڈز کی تیاری 25 سے 27 مارچ تک جاری رہے گی، جبکہ تین اپریل کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا بچوں کو والدین کے ہمراہ رزلٹ کارڈز دئے جائیں گے۔
محکمہ سکولز کا کہنا ہے کہ انگریزی، اردو، ترجمتہ القرآن المجید اور اخلاقیات کے علاوہ تمام سوالیہ پرچے دو لسانی طور پر فراہم کیے جائیں گے۔
تاہم اسکولوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ مضمون کے پرچے انگریزی یا اردو میں تیار کریں، ہر مضمون (گریڈ 3 سے 8) کے لیے سسٹم سے تیار کردہ پیپر دو صفحات کا ہوگا جس میں اسکین ایبل کیو آر کوڈ ہوگا۔