Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

غلطیوں کے باعث نہم جماعت کے سمارٹ سلیبس پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ

فزکس،کیمسٹری،حساب اور کمپیوٹر سائنس کے سمارٹ سلیبس میں غلطیاں تھی جس کے باعث طلباء و طالبات ذہنی کوفت کا شکار تھے، اب نہم کے سمارٹ سلیبس پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے، سمارٹ سلیبس کے باوجود طلباء پورا نصاب پڑھنے پر مجبور تھے۔

پیکٹا نے 5 نومبر کو ماہرین تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اس مشاورتی اجلاس میں سرکاری و پرائیویٹ سکولز کے نمائندگان کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر کریکولم پیکٹا ڈاکٹر عامر ریاض نے ماہرین تعلیم سے تجاویز مانگ لی ہیں، مشاورت کے بعد متعلقہ مضامین پرنظرثانی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button