Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا باضابطہ آغاز سال 2026 سے کیا جائے گا

جاری کردہ امتحانی شیڈول کے مطابق پانچویں جماعت کے امتحانات 9 فروری سے شروع ہوں گے، جبکہ آٹھویں جماعت کے پیپرز 16 فروری سے 24 فروری تک جاری رہیں گے۔

انتظامیہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ان امتحانات کے نتائج 31 مارچ کو جاری کیے جائیں گے تاکہ طلبہ بروقت اگلی جماعتوں میں داخلہ لے سکیں۔

ذہن نشین رہے کہ یہ امتحانات ماضی میں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت منعقد ہوتے تھے، تاہم اب ان کی ذمہ داری پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کو سونپی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلباء کو ابتدائی سطح پر بورڈ امتحانات کے ماحول سے ہم آہنگ کرنا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button