Breaking NewsEducationتازہ ترین
ہونہار اور مستحق طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

پنجاب حکومت نے ہونہار اورمستحق طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان کردیا۔
بتایا گیا ہے ایچ ای ڈی نے 25 اکتوبر تک طلباء سے سکالر شپ کیلئے درخواستیں مانگ لیں۔
سال 2024 میں میٹرک کرنےوالےطلباء سکالرشپ کے اہل ہوں گے، یتیم طلباء اورگریڈ ایک سے 4 تک ملازمین کے بچے اپلائی کرسکیں گے، اسکے علاوہ معذور اور اقلیتی طلباء بھی درخواست جمع کرواسکیں گے۔
طلاق یافتہ خواتین کےبچے اور شہید سویلین کےبچے بھی سکالر شپ کے اہل ہوں گے۔
طلباء پنجاب ایجوکیشن اینڈولمنٹ فنڈکی ویب سائٹ پرآن لائن درخواست جمع کرواسکیں گے۔