Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی آٹھویں آڈٹ اینڈ رِسک مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی آٹھویں آڈٹ اینڈ رِسک مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس کی صدارت بورڈ ممبر اور کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر اعظم چوہدری نے کی۔
اجلاس میں بورڈ ممبر اور ایم پی اے ثانیہ کامران نے بطور کمیٹی ممبر شرکت کی ، جبکہ نوید ظفر اشفاق جعفری اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے شاہد شیخ اور مونیف ضیاء الدین اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے ارقم نوید اجلاس میں شریک ہوئے۔
ایم ڈی پیف نے کہا کہ پیف ایک شفاف ادارہ ہے، جو روز اول سے خاص قوا عد و ضوابط کے تحت کام کر رہا ہے تاکہ بد عنوانی کے مسائل سے بچا جا سکے ۔
پنجاب میں 25 لاکھ سے زائد بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔
ایم ڈی پیف نے اجلاس میں کمیٹی کو ایکسٹرنل آڈیٹرز کی مالی سال 2017-18اور2018-19کی رپورٹ بھی منظوری کے لیے پیش کی۔
ایم ڈی پیف کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر (آڈٹ) محمد قاسم منیر نے اجلاس کے دوران کمیٹی سے منظوری کے لیے پانچ ایجنڈے پیش کیے۔ انہوں نے بتایا کہ پیف پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل ہے اور محکمہ خزانہ حکومت پنجاب ہر سال پیف کو پارٹنر سکولو ں میں پڑھنے والے بچوں کی فیس ادا کرنے کے لیے فنڈ ز فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا وباء اور دیگر وجوہات کی بناء پر پچھلے دو سالوں کا اڈٹ زیر التوا تھا ، لہذا ایم ڈی پیف اسد نعیم نے نومبر 2020میں چارج سنبھالنے کے فوراً بعد آڈ ٹ ڈیپارٹمنٹ پر خاص توجہ دی، اور ہنگامی بنیادوں پر سٹیٹ بنک کی جانب سے منتخب شدہ کیٹگری اے فرمز سے پیف کے دو سالوں کا انٹرنل اور ایکسٹرنل آڈٹ کروایاگیا۔
بعد ازاں تمام ایجنڈوں کو اگلی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں حتمی منظوری کے لیے اجازت دے دی گئی۔
اجلا س کے دوران مالی سال 2020-21اور2021-22 کے لیے انٹرنل آڈیٹرز اورمالی سال 2019-20 سے 2021-22کے لیے ایکسٹرنل آڈیٹرز ہائیر کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
اس موقع پر بورڈ ممبر ثانیہ کامران نے کہا کہ پیف ٹیم بہت بہتر کام کر رہی ہے اور بہت ہی کم وقت میں پیف انتظامیہ کی جانب سے پیف پارٹنرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اور پارٹنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محدود انسانی وسائل کے باوجود ایم ڈی پیف نے مانیٹرنگ کے نظام کو بہت بہتر کیا ہے اور انتہائی مشکل حالات میں کیو اے ٹی کے کامیاب انعقاد اور انتہائی کم وقت میں کیو اے ٹی کا رزلٹ دیکر اپنی قابلیت کو منوایاہے۔
اجلاس میں ڈپٹی ایم ڈی سید ساجد ترمذی، ڈپٹی ایم ڈی (آپریشنز) شاہد اسماعیل مرزا، ڈائریکٹر (فنانس)زبید الحسن اور آفیسر (آڈٹ) محمد عمیر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button