Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

چولستان کے31موبائل سکولوں میں مفت سٹیشنری تقسیم

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد نعیم کے احکامات پر پیف کے تحت چولستان کے صحرائی علاقوں میں چلنے والے31موبائل سکولوں میں پڑھنے والے 1727طالب علموں میں مفت سٹیشنری تقسیم کی گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق بچوں میں 1727سکول بیگ، 3454 ڈرائنگ بکس،10,362کاپیاں (اردو، حساب، انگلش)، 10,362کچی پینسلیں، 3454ربڑ، 3454شاپنر، 3454سکیل،1727پاؤچ اور 3454کلر پینسل باکس تقسیم کیے گئے ہیں۔
ایم ڈی پیف کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر ملتان، مظہر عباس خان نے چولستان موبائل سکولوں کے مالکان کوطالب علموں کے لیے سٹیشنری تقسیم کی۔
پیف کی جانب سے سٹیشنری چولستان موبائل سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے لیے ہر سال مہیا کی جاتی ہے۔جس کا مقصد ان بچوں کو تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ ان بچوں میں شوق اور لگن پیدا کرنا ہے تاکہ چولستان کے صحرائی علاقے سے تعلق رکھنے والے یہ بچے تعلیم سے محروم نہ رہیں۔
پیف انتظامیہ نے چولستان کے مستقل رہائش پزیر گھرانوں کے خانہ بدوش بچوں کو تعلیم سے روشناس کروانے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے تاکہ صحرائی علاقوں کے پسماندہ علاقوں میں موجود بچوں کو بھی تعلیم جیسا بنیادی حق مل سکے۔
پیف نے ان علاقوں میں علم کی شمع روشن کی ہے اور موجودہ صورتحال میں پیف 31چولستان موبائل سکولوں کے ذریعے 1727بچوں میں مفت اور معیار ی تعلیم مہیا کر رہا ہے۔
پیف انتظامیہ کی جانب سے ان بچوں کو نصابی کتب بھی پیف کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں۔تاکہ کوئی بھی دشواری ان کی تعلیم کے آڑے نہ آسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button