پرائیویٹائز کئے گئے سکولوں کے اساتذہ کی ٹریننگ کروانے کا فیصلہ
پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے پرائیویٹائز کئے گئے سکولوں کے اساتذہ کی ٹریننگ کرانے کافیصلہ کرلیا، اعزازیہ بھی نہیں دیا جائے گا۔
تفصیل کے مطابق پیف نےمالی سال 25-2024 میں پنجاب سکول ریفارم پروگرام کےلائسینسیز سکولز کے ٹیچرز کے لئے آن لائن ٹرینگ کا انعقاد کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
حکام کاکہنا ہے کہ پیف سکولوں کا معیار بلند کرنے کے لیے ہمیشہ سے کوشاں ہے، اس ضمن میں کوالٹی ایشورنس اینڈ امپرومنٹ کے لئے اساتذۃ کی ٹریننگ کراتا ہے، ٹریننگ کےلئے سکول انفارمیشن سسٹم سے اساتذہ کا انتخاب کیا جائے گا۔
منتخب کردہ ٹیچر ز دو روزہ آن لائن سبجیکٹ ہیڈ (انگریزی ، ریاضی، سائنس، اردو ) ٹریننگ میں شر کت کریں گے جو بذریعہ سافٹ وئیر مائیکرو سوفٹ ٹیمز منعقد کی جائیں گی، مذکورہ ٹرینگ کا آغاز 22 نومبر 2024 سے ہو گا۔
ٹریننگ کے انعقاد کا شیڈول پیف ویب سائٹ پر جاری کردیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ پیف ماسٹر ٹرینرز بھی رابطہ کریں گے اور ٹریننگ میں شامل ہونے والے سکولز کا گروپ بنانے کے لئے واٹس ایپ نمبر حاصل کریں گے۔
دوران ٹریننگ شرکاء اپنے موبائل ایپ ٹاپ کے کیمرے آن رکھیں گے تاکہ ٹریننگ سیشن میں ٹرینز اور ٹیچرز کے درمیان باہمی ربط رہے اور ٹیچرز ٹرینینگ سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں، ٹریننگ کا اعزاز یہ کسی بھی مد میں نہیں دیا جائے گا۔
ٹریننگ سے متعلقہ تمام میٹیریل اور ماڈیول پیٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔