Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف نے ڈینگی سرگرمیاں کرنے کا حکم جاری کردیا

پیف نے سیلاب والے علاقوں میں بھی ڈینگی سرگرمیاں کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکشن کی ہدایت پر تمام پیف پارٹنر سکولوں خصوصاً راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے سکولوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اینٹی ڈینگی کارروائی روٹین کے مطابق ہوں گی۔
کسی سکول کو بھی استشنیٰ حاصل نہیں ہے ، تمام سرگرمیاں صبح 11 بجے سے پہلے اپ لوڈ کردیں۔
ہدایت پرعمل نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔