Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکولوں میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ تمام سکول مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں نہ کرنے کی پالیسی کو سوفیصد یقینی بنایا جائے۔

تمام سکول مالکان اس بارے میں آگاہی مہم شروع کریں ایک بینر رنگین پینا فلکس پرنٹ کراکے اپنے سکولوں میں نمایاں جگہ پرلگایا جائے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ طلباء وطالبات اور اساتذہ کو پیف کے سکولوں میں پر اعتماد اور محفوظ ماحول کی فراہمی ممکن ہوسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button