Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف کا سکولوں کے مالکان کوبڑا حکم

پیف حکام نے تمام سکولوں کے مالکان کو معاہدے کی شرائط پوری کرنے کی ہدایت کردی۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ سکولوں کے ساتھ معاہدہ شرکت داری پر دستخط ہوچکے ہیں، جس میں کچھ نئے نکات شامل کئے گئے ہیں۔
جن پر عمل کرنا تمام سکولوں کےلئے لازم ہے اس معاہدے کو سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے، اس لئے تمام مالکان ان نئی شرائط پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔