Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف پارٹنرز کو نئے داخلوں کی اجازت دے دی گئی

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔
جس میں پیف کے تمام سینئر افسران نے شرکت کی۔اس اجلاس کے دوران پیف پارٹنر سکولوں کے بہت سے معاملات زیر غور آئے اور کئی اہم فیصلے کیے گئے جن میں پیف کے تعلیمی منصوبوں ایف اے ایس، ای وی ایس اور این ایس پی پروگرامز سے منسلک پیف پارٹنرز کو نئے داخلوں کی اجازت بھی شامل ہے۔
جاری سرکلر کے مطابق داخلوں کے چوتھے دور کا دورانیہ 17دسمبر،2021سے 10جنوری،2022تک ہو گا۔
اجلاس کے دوران ای وی ایس فیز 16کو بھی زیر بحث لایا گیا۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ای وی ایس فیز 16سے منسلک ایسے سکول جن کے ساتھ ایگریمنٹ سائن کیا جا چکا ہے، ان سکولوں کو موجود ہ بچوں کے واؤچر کارڈر کی پرنٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کے ساتھ ساتھ نئے داخلوں کی اجازت ہو گی، جس کا تفصیلی سرکلر بہت جلد پیف کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button