Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف ادائیگیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
پرائیویٹ کئے جانے والے سکولوں کے طلباء کی ادائیگیوں کی تفصیل جاری کردی گئی ۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت 13 ہزار سکولوں کو پیف کے ذریعے نجی شعبے کو دینے جارہی ہے، اب ان سکولوں کے طلباء کی ادائیگیوں کی تفصیل جاری کردی گئی ہے ل، جس کے مطابق ابتدائی کلاسز کے لئے 550 فی طالب علم ، سکینڈری آرٹس کلاسز کے لئے 600روپے فی طالب علم ، جبکہ سیکنڈری سائنسز کےلئے 9سو روپے فی طالب علم میٹرک کےلئے 11سو روپے، ہائی سیکنڈری آرٹس کے لئے روپے 1200 روپے جبکہ ہائیر سیکنڈری سائنس کی کلاسز میں 15 سو روپے فی طالب علم ادائیگی کی جائے گی۔
پارٹنر ز کو اس کے علاوہ کوئی اضافی گرانٹ یا فنڈز نہیں دئے جائیں گے، سکول کے اخراجات بھی اس میں سے ادا کرنے ہوں گے ۔