Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف و پیما پارٹنرز سکولوں میں پڑھانیوالے اساتذہ کی تنخواہ 20 ہزار دینے کا اعلان

گرمی کی چھٹیوں میں بھی پیف پارٹنر سکولوں میں پڑھانیوالےاساتذہ کو تنخواہوں ملےگی، اس سے قبل اساتذہ کو 5 سے 8 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی تھی۔اساتذہ کی مذکورہ تنخواہ بھی گرمی کی چھٹیوں میں کاٹ لی جاتی تھی، اب محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کو گرمی کی چھٹیوں میں 20 ہزار ماہانہ تنخواہ ادا کرنیکاحکم دیدیا۔

پیف انتظامیہ گرمی کی چھٹیوں میں بھی پارٹنر سکولوں کا وزٹ کریں گی، تنخواہ کی بروقت و عدم ادائیگی پر جرمانہ یا پارٹنر شپ منسوخ کردی جائے گی۔

پیف حکام نے پارٹنر سکولوں کو پہلے ہی آن لائن تنخواہوں کی ادائیگی کا ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کی ہے ، پنجاب بھرمیں پیف اور پیما پارٹنر سکولوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے، مذکورہ سکولوں میں 30 ہزارسے زائد مستقل بنیادوں پر اساتذہ تعینات ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button