Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں رک گئیں،عید پر مشکلات کا شکار

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کے اساتذۃ کی تنخواہیں جاری نہ ہوسکیں، جس کی وجہ سے وہ شدید مسائل کا شکار ہیں۔

جس پر پیف نے مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک سکولوں میں تدریسی خدمات سر انجام دینے والے معزز اساتذہ کرام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پیف پارٹنرز ا
لائسینسیز پر لازم ہے کہ وہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران اساتذہ کرام کو مکمل تنخواہ کی بر وقت ادائیگی کریں، تنخواہ نہ ملنے کی صورت میں اساتذہ مقررہ فون نمبرز ای میل پر اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

یہ اقدام اساتذہ کے جائز حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے تا کہ کسی بھی قسم کی نا انصافی یا خلاف ورزی کی صورت میں بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button