Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن: 3500پیف ٹیچرز کو تربیت دینے کافیصلہ

اساتذہ کو سفری اخراجات کے لیے 2500روپے فی ٹیچر الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن: 3500پیف ٹیچرز کو تربیت دینے کافیصلہ،
اساتذہ کو سفری اخراجات کے لیے 2500روپے فی ٹیچر الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کوالٹی ایشورنس اینڈ امپروومنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 5روزہ ٹیچرز ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ٹریننگ 5روز کے پانچ بیجز پر مشتمل ہو گی جس میں دوسرا بیچ 11اپریل سے جبکہ آخری بیچ 3مئی سے شروع کیا جائے گا۔ یہ ٹریننگ پروگرام 7مئی تک جاری رہے گا۔ ٹریننگ میں پنجاب بھر سے 3500پیف ٹیچرز شرکت کر رہے ہیں۔ ٹریننگ میں شرکت کرنے والے اساتذہ کو سفری اخراجات کے لیے 2500روپے فی ٹیچر الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

ٹریننگ کے دوران کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کو خاص طور پر اختیار کیا جا رہا ہے۔ پیف ترجمان کے مطابق ماہر ماسٹر ٹرینرز کے ذریعے ٹیچرز کو جدید بنیادوں پر بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت دی جا رہی ہے جس سے ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ کو جدید اور منفرد اندارز میں طالب علموں تک علم کو منتقل کرنے میں رہنمائی حاصل ہو گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ایسے سکولوں کے اساتذہ کی خاص طور پر ٹریننگ کی جا رہی ہے جو سکول گزشتہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ان اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو بڑھا کر ان میں پیشہ وارانہ قابلیت پیدا کی جائے گی تاکہ آنے والے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں سکول بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کر سکیں۔

مزید برآں مندرجہ بالا ٹیچرز میں سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹیچرز کو اعزازی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button